نارووال میں پولیو کی تین روزہ قومی مہم 18ستمبرسے 20ستمبر 2017تک جاری رہے گی

اتوار 17 ستمبر 2017 17:30

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2017ء) نارووال میں پولیو کی تین روزہ قومی مہم 18ستمبرسے 20ستمبر 2017تک جاری رہے گی۔پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ عوام کو اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شعور پیدا ہونا چاہیے۔تاکہ کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطرے پینے نہ رہ جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہا ر ڈپٹی ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل نارووال ڈاکٹر حاجی خالد محمو د بھٹی نے مقامی صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ بچوں کے والدین کا اخلاقی حق ہے کہ وہ پولیو کے قطرے پلانے والی گھر گھر آنے والی ٹیموں کے اہلکاروں سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے ۔ اپنے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیوکے قطرے ضرور پلائیں تاکہ وہ ہمیشہ کی معذوری سے بچ سکیں۔اور پولیو کی تین روزہ قومی مہم کے دوران جو بچے رہ جائیںگے ان کو فالو اپ کرنے کے لیے مزید 2روزہ مہم چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں