نارروال ، کبڈی مقابلے میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو شکست دے دی

جمعہ 15 دسمبر 2023 20:10

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2023ء) نارووال سپورٹس سٹی میں ہونے والے کبڈی مقابلے میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو شکست دے دی۔ کبڈی کے شاندار مقابلہ میں پاکستان نیشنل کبڈی ٹیم کے نامور پلیئرز نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا، ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو محمد عظیم شوکت اور اے ڈی سی جی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

میچ سے قبل مختلف سکولوں کے بچوں کی جانب سے ٹیبلوز پیش کئےگئے۔کبڈی مقابلے میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 28کے مقابلے میں 31کے مجموعی پوائنٹس سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تین لاکھ اور رنراپ ٹیم کو دو لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کبڈی بہت خوب صورت کھیل ہے،کبڈی کے فروغ کے لیے حکومت شاندار اقدامات کر رہی ہے،نوجوان کبڈی کے کھیل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور کبڈی نوجوانوں کا مقبول ترین کھیل ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں