ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نارووال کے زیر اہتمام 32 واں سالانہ مقابلہ تن سازی مسٹر و مسٹر جونیئر ضلع نارووال اتوار کو ہو گا

ہفتہ 17 فروری 2024 20:40

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2024ء) ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نارووال کے زیر انتظام 32 واں سالانہ مقابلہ تن سازی مسٹر و مسٹر جونیئر ضلع نارووال کل بروز اتوار کو بوقت 12 بجے دوپہرمنیزیم بال از دفتر 12منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

منتظمین کا کہنا ہے کہ مقابلہ دیکھنے کیلئے عوام الناس کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے ، پروگرام کےکامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سابق وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال سمیت خواجہ محمد وسیم ممبر صوبائی اسمبلی ،عبد الوحید آرگنائزر سیکرٹری میاں فخر الزماں سلیمی و عہدیداران ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نارووال شرکت کرینگے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں