نصیرآباد ،گورنمنٹ بوائزہائیرسیکنڈری سکول تاج محمد لہڑی میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں پروقار تقریب منعقد کی گئی

جمعہ 6 ستمبر 2019 16:34

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) گورنمنٹ بوائزہائیرسیکنڈری سکول تاج محمد لہڑی میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلسے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن بختیاراحمد مری تھے تقریب میں سکول کے طلباء نے ملی نغمے ترانیاور ٹیبلو سمیت 6 ستمبرکیحوالے سے پروگرام پیش کی،اس موقع پرمہمان خصوصی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن بختیاراحمد مری نیطلبا کو یوم دفاع پاکستان کا پس منظر سے آگاہ کیا اورکہا کہ آج کے دن 1965 میں بزدل دشمن بھارت نے پاکستان پررات کی تاریکی میں حملہ کیا تھاجسکا پاک افواج پاکستان نے بہادری کے ساتھ دشمن کے فوج کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی سے کئی گناہ دشمن کی فوج کوشکست دیکر داستانیں رقم کی اس دن وطن عزیز کے شہداء اور غازیوں کی مادر وطن کی دفاع کے لیے دی جانے والی جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب کے اختتام پرسکول کیاساتذہ اور بچوں کی جانب سے شہداء اوروطن کی سلامتی کے لئے اجتماعی دعائیں مانگی گئی

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں