سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کی نمازجنازہ روجھان جمالی میں ادا کردی گئی

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:22

ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) : سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کی نمازجنازہ روجھان جمالی میں ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم بزرگ سیاستدان الحاج میر ظفر اللہ خان کی جسد خاکی راولپنڈی سے جمعرات کی الصبح ان کے آبائی علاقے روجھان جمالی پہنچی جہاں پر شام 4 بجے نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں وزیراعلی بلوچستان کے مشیر حاجی محمدخان لہڑی، سابق وزیراعلی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی میرجان محمد خان جمالی کمشنر نصیرآباد عابدسلیم قریشی، سابق وزیر میر عبدالغفور لہڑی رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی،میرفائق علی خان جمالی،میر جعفر مندوخیل سمیت سندھ بلوچستان کیصوبائی اسمبلی کے ارکین، اعلی سرکاری آفیسران،سیاسی سماجی شخصیات مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جنھیں بعد ازاں قائداعظم کے ساتھی میرجعفرخان جمالی کے مقبرے کے قریب آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا الحاج میر ظفراللہ خان جمالی گزشتہ روز راولپنڈی کے ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے جنھیں دل کے عارضے کے سبب ہسپتال میں داخل کیا تھا جوکہ چند روز سے وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں