ملک بھر میں کورونا وائرس کمزور ہوا ہے ،مکمل طور پر ختم نہ ہوسکا ،ڈاکٹر قدر ت اللہ جما لی

ہمیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے کاربند رہنا ہے لوگ کے ایک شہر سے دوسرے شہر اور پرہجوم مقامات پر جانے سے کورونا وائرس کا پھیلاو ہوسکتا ہے، نا ظم صحت جعفر آباد

منگل 1 ستمبر 2020 16:32

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2020ء) ناظم صحت جعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے کہا ہے کہ جعفرآباد میں کورونا وائرس پر قابو پالیا گیا تاہم احتیاطی طور پر لوگوں کے کورونا وائرس کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں چند روز قبل 60 افراد کے حاصل کیے گئے نمونے کی رپورٹس منفی آئے ہیں یوم عاشور پر فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں میں سے 25 جوانوں کے سیمپل حاصل کرکے کوئٹہ بھجوائے گئے جنکی رپورٹ آئندہ دو روز تک آجائے گی قوی امید ہے کہ پولیس جوانوں کی کورونا وائرس رپورٹس منفی آئیں گی انکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کمزور ہوا ہے البتہ مکمل طور پر ختم نہ ہوسکا ہمیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے کاربند رہنا ہے لوگ کے ایک شہر سے دوسرے شہر اور پرہجوم مقامات پر جانے سے کورونا وائرس کا پھیلاو ہوسکتا ہے عوام حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے معمولات زندگی کو جاری رکھیں تو کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کا عملہ کورونا وائرس کیساتھ پولیو وائرس اور تشنج سمیت دیگر موزی امراض کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دے رہا ہے حال ہی میں تشنج کے خلاف 6 روزہ مہم کے دوران 15 سال عمر سے لیکر 49 سال عمر تک کی ایلک لاکھ بیس ہزار سے زائد خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے جبکہ پولیو مہم کے دوران گھر گھر جاکر پیدائش سے لیکر پانچ سال عمر تک کے بچوں کو حفاظتی قطرے بھی پلائے گئے ہیں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں