ڈیرہ مرادجمالی،پولیس کی جانب سے خوش اخلاقی کا دن منایا گیا

بدھ 18 ستمبر 2019 23:06

ڈیرہ مرادجمالی۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) نصیرآباد میںآئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی کے احکامات پرپولیس کی جانب سے خوش اخلاقی کا دن منایا گیا اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ ان کی مکمل رہنمائی بھی کی گئی اور شدید گرمی کے باعث انہیں ٹھنڈاپانی بھی فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میںآئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی عرفان بشیر کی خصوصی ہدایت کی پرڈیرہ مرادجمالی، منجھوشوری، خان کوٹ ،باباکوٹ،میرحسن ،چھتراور نوتال میں نصیرآباد پولیس کے آفیسران اے ایس پی فہد خان کھوسہ ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی ،جاوید احمد کھوسہ غلام علی ابڑو حبیب اللہ لاشاری غلام سرور مینگل ،منجھوشوری پولیس تھانہ کے ایس ایچ او غلام حیدر منجھوودیگر آفیسران و پولیس کانسٹیبلز کی جانب سے ہفتہ خوش اخلاقی مناتے ہوئے عوام کے ساتھ خندہ پیشانی و خوش اخلاقی کی راویات کو قائم کرتے ہوئے ان کی مدد کرتے رہے کئی ضعیف العمراور بچوں کو روڈ کراس کراتے رہے اورمختلف مقامات پرمسافروں اور شہریوں کو شدید گرمی کے باعث پانی بھی پلا تے رہے،تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان ایک محبت اور بھائی چارے کی فضا ء قائم رہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں