چھتر،لیگی قیادت ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام کر رہی ہے ،میراظہار حسین کھوسہ

بدھ 14 جنوری 2015 16:00

چھتر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء ) صوبائی وزیر خوراک وترقی نسواں میر اظہار حسین کھوسہ کے اعزاز میں سردار سید عبد اللہ شاہ گادی نشین المعروف شہنشاہ کی جانب سے گوٹھ سید میر محمد شاہ میں عشائیہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں قبائلی اور سیاسی رہنما سید خادم حسین شاہ سابق تحصیل ناظم سید شبیر شاہ موجودہ یوسی شاہ پو ر سے ضلعی ممبر عمران شاہ سید فرحان شاہ سید اصغر شاہ ڈاکٹر سید مختیار شاہ وڈیر میر سلیمان خان شر بلوچ میر نوبت خان جکھرانی میر آفتاب خان کھوسہ دیگر سینکڑوں معتبرین بھی شرکت کیا اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک و ترقی نسواں میر ظہار حسین کھوسہ نے کہا مسلم لیگ ن کے مرکزی قائد اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملک وقوم کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں مہنگائی کی روک تھام کے لئے تمام تر پٹرولیم مصنوعات میں ریکارد کمی کیا گیا کسی بھی دور میں نہیں ہوا ہے اور ملک میں دہشت گردی کی خاتمہ کے لئے بھی تمام سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کی مشترکہ رائے سے ایسی پالیسی بنائی گیا جس کا دیرپا ملک اور عوام کو فائدہ ہوگا بے روز گاری کے خاتمہ کے لئے بھی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آسان قرض بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے اپنے صلاحیتیں استعمال کرکے اپنے پاؤں کھڑئے ہو سکیں ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں ملک میں انرجی سب سے بڑا مسلا بنا ہوا تھا جس کے لئے ملک بھر میں کوئلہ اور گیس اور پانی کے ڈیموں سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر پاور پلانٹ بنائے جا رہے ہیں کئی مکمل ہو کر نشینل پاور گریڈ کا حصہ بھی بن چکے ہیں پارٹی کی اعلی قیادت بلوچستان کے تمام ترمسائل کی حل کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ منصوبہ بندی کر رہا ہے مسلم لیگ ن اپنے دور حکومت میں ملک بھر کے تمام تر مسائل کی حل کرنے کے لئے جدو جہد جاری رکھے گا بلوچستان میں زرعی انقلاب کے لئے تمام تر صلاحتیں وقافی اور صوبائی حکومت استعمال کرے گا کچھی کینال جیسے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور بلوچستان میں بارشوں کی پانی کی ضائع کی روک تھام کے لیئے چھوٹے بڑئے ڈیم بھی بلوچستان کے منصوبوں میں شامل ہیں انھوں نے مذید کہا کہ بلوچستان میں ترقی راہیں پیدا کرنے کے لئے خواتین کو بھی برابری کی بنیادوں پر حکومتی سطح پر انھیں مواقع فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ بلوچستان آنے والے دور میں ایک ترقی یافتہ صوبوں کی صف میں شامل ہوں انھوں نے آخر میں کہا کہ میں جس حلقہ انتخاب صحبت پور ضلع سے منتخب ہو کر اسمبلی کا ممبر بنا ہوں میں اپنے علاقہ کے تمام تر مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ہمارا علاقہ زرعی علاقہ ہے ہے لیکن ہمارے علاقہ میں زرعی سہولیات اور زرعی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے کافی زرعی شعبہ میں فوائد زمیندار اور کسان کو نہیں ہو رہا ہے جس کا ہونا چاہیے زرعی انقلاب لانے کے لئے میں حکومتی سطح پر جدوجہد جاری رکھوں گا آنے والے دور میں انشاء اللہ گندم اور دیگرضروری اشیاء کا کوئی بھی بحران پیدا نہیں ہو گا مسلم لیگ ن اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کو ایک روشن پاکستان پر امن پاکستان اور ترقی یافتہ پاکستان دے گا۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں