پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شہناز عمرانی کامیر حماد خان عمرانی کے ہمراہ وویمن پولیس اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی کا دورہ

منگل 16 اپریل 2024 18:50

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شہناز عمرانی نے میر حماد خان عمرانی کے ہمراہ وویمن پولیس اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی کا دورہ کیاہے، ڈی ایس پی بابا کوٹ قائم مقام ایس پی نصیر آباد گلاب خان شیخ اور وویمن پولیس اسٹیشن ایس ایچ او عائشہ بی بی نے وویمن پولیس اسٹیشن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شہناز عمرانی نے وویمن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او میڈم عائشہ بی بی اور لیڈی کانسٹبلان کی کارکردگی کو سراہا، اس موقع پر ڈی ایس پی یاسین جمالی ایس ایچ او صدر حبیب اللہ لاشاری بھی موجود تھے۔\378

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں