اسلام خواتین کو ان کے حقوق اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہےشہناز عمرانی

بدھ 17 اپریل 2024 17:35

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شہناز عمرانی نے کہا ہے کہ اسلام خواتین کو ان کے حقوق اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک کہ اس کی خواتین قومی تعمیر میں حصہ نہ لیں۔ خواتین پولیس افسران ہنر اور کارکردگی میں مردوں سے کم نہیں ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو معاشرے کی بہتری کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں وومن پولیس اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی کا دورہ کے موقع پر پولیس افسران اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شہناز عمرانی کو قائم مقام ایس پی نصیر اباد گلاب خان شیخ اور وویمن پولیس اسٹیشن ایس ایچ او عائشہ بی بی نے وومن پولیس اسٹیشن کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شہناز عمرانی وویمن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او میڈم عائشہ بی بی اور لیڈیز کانسٹبلان کی کار کردگی کو سراہا ڈی ایس پی یاسین جمالی ایس ایچ او صدر حبیب اللہ لاشاری بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شہناز عمرانی کا کہنا تھا کہ ایک عورت کو عورت ہی بہتر سمجھ سکتی ہے یہاں پر جتنی بھی شکایتیں آئیں یا خواتین کو جو بھی مسائل درپیش ہوں ان کو اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے حل کریں اور یہ بھی کوشش کریں کہ خواتین کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

یہاں کی ثقافت اور روایات کو مد نظر رکھا جائے وومن پولیس افسران اور اہلکاروں کے جو مسائل ہیں انشاللہ ان کے مسائل کو حل کریں گے۔\378

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں