میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کا سال 2023.2024 کا ترقیاتی بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا

جمعرات 18 اپریل 2024 19:39

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کا سال 2023.2024 کا ترقیاتی بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بجٹ اجلاس زیر صدارت کنوینر وائس چیئرمین شاہ محمد ہاڑہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر صفدر خان عمرانی،میر محمد بلال صادق عمرانی ،میر رانا خان مغیری،میر غلام نبی عمرانی ،پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو،عبدالقدیر قریشی،عثمان ادبی ابڑو،سردار عبدالرشید جویو،نیاز محمد ابڑو،غلام مصطفی سولنگی،عبدالحمید ابڑو،منظور ابڑو،حاجی شیرا کھیازئی سمیت دیگر کونسلران نے شرکت کی جبکہ خواتین کونسلران کی جگہ پر ان کے عزیز واقارب نے شرکت کی اجلاس میں کنوینر وائس چیئرمین شاہ محمد ہاڑہ نے سال 2024 ، 2023 کا 12 کروڑوں 29 لاکھ 39 ہزار 423 روپے بجٹ پیش کیا جس کو میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے ممبران نے متفقہ طور پر اکثریتی رائے سے منظور کرلیا گیا اجلاس سے اپوزیشن لیڈر عبدالقدیر قریشی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کا ڈھائی سال بعد پہلی مرتبہ اجلاس منعقد ہوا ہے اور ڈیرہ مراد جمالی شہر میں مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے شہر کے اندر ہرطرف گندگی کے ڈمیر لگے ہوئے ہیں محمد بلال صادق عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی ہم سب کا ہے اور ڈیرہ مراد جمالی شہر کئی اہم مسائل کا شکار ہے جس کی بہتری کے لئے کام کرنا ہوگا ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں