نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے سال 2022 آن لائن امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 اپریل مقرر

منگل 5 اپریل 2022 16:34

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2022ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے ناظم شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ-ون اور ٹو (نویں اور دسویں جماعت) کے امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سالانہ امتحانات 2022ء کے آن لائن امتحانی فارم http: online.bise.edu.pk لنک سے ڈائون لوڈ کر کے متعلقہ تعلیمی اداروں کے ذریعے 11 اپریل تک بغیر کسی لیٹ فی کے جمع کرا سکتے ہیں جبکہ 22 اپریل تک 500 روپے، 2 مئی تک 1000 اور 10 مئی تک 1500 کی لیٹ فیس کی ادائیگی سے بھی جمع کرائے جا سکیں گے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے نوٹیفکیشن کے تحت تمام سرکاری اسکولوں کے طلباء کسی بھی امتحانی فیس سے مستثنیٰ ہونگی. اعلامیہ کے مطابق گزشتہ گریڈ یا مارکس میں اضافے کے خواہشمند امیدوار بھی 11 اپریل تک بغیر کسی لیٹ فی کے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق وہ طلباء جنہوں نے میٹرک (نویں جماعت) میں بائیولوجی کے مضمون پر کمپیوٹر سائنس کو ترجیح دی مگر اب گیارہویں (ایچ ایس سی- ون) جماعت کے پری میڈیکل گروپ میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، ان امیدواروں کو نویں جماعت کے بائیولوجی سبجیکٹ کے امتحان کے لئے 2500 روپے بطور امتحانی فیس 11 اپریل تک جمع کرانی ہوگی شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کے ناظم شعبہ امتحانات کے جاری کردہ دوسرے اعلامیہ کے مطابق ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ-ون اور ٹو (گیارہویں اور بارہویں جماعت) کے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس اور ہیومنٹیز گروپس کے امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سالانہ امتحانات 2022ء کے آن لائن امتحانی فارم http: online.bise.edu.pk لنک سے ڈائون لوڈ کر کے متعلقہ تعلیمی اداروں کے ذریعے 11 اپریل تک بغیر کسی لیٹ فی کے جمع کرا سکتے ہیں جبکہ 22 اپریل تک 500 روپے، 2 مئی تک 1000، 10 مئی تک 1500, 18 مئی تک 2000, 27 جون تک 2500, 6 جولائی تک 3000 روپے کی لیٹ فیس کی ادائیگی سے بھی جمع کرائے جا سکیں گے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے نوٹیفکیشن کے تحت تمام سرکاری اسکولوں کے طلباء کسی بھی امتحانی فیس سے مستثنیٰ ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں