تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 02مئی سے 10 مئی تک لیے جائیںگے

بدھ 20 مارچ 2024 17:35

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے ناظم امتحانات نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 02مئی سے 10 مئی 2024 تک لئے جائیں گے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے 12 بجے تک اور دوسری شفٹ میں دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پیپرز لئے جائیں گے اس سلسلے میں امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ امتحانی مراکز میں پہنچے اور اپنے ہمراہ اصل ایڈمیشن سلپ اور انرولمنٹ کارڈ ضرور لیکر آئیں بصورت دیگر انکو امتحان میں بیٹھنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ناظم شعبہ امتحانات نے ایک اور اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ-ون اور ٹو (نویں اور دسویں جماعت) کے امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سالانہ امتحانات 2024ء کے آن لائن امتحانی فارم http: online.bise.edu.pk لنک سے ڈائون لوڈ کر کے متعلقہ تعلیمی اداروں کے ذریعے 29 مارچ 2024 تک بغیر کسی لیٹ فی کے جمع کرا سکتے ہیں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے نوٹیفکیشن کے تحت تمام سرکاری اسکولوں کے طلباء کسی بھی امتحانی فیس سے مستثنیٰ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں