پیپلزپارٹی بھرپور تیاریوں کیساتھ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی،آصف علی زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے، ہماری طاقت عوام کا ہم پر اعتماد ہے،زرداری ہائوس میں کارکنان سے ملاقات

پیر 30 اکتوبر 2023 21:40

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔سابق صدر مملکت سے زرداری ہائوس میں دوسرے روز بھی کارکنان کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کے ہمراہ میر منور تالپور، حاجی علی حسن زرداری، طارق آرائیں، غلام قادر چانڈیو اور ستار کیریو، عاشق زرداری ودیگر بھی موجود تھے۔

صدر آصف علی زرداری کو کارکنان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات سے متعلق تجاویز اور آرا دی گئیں۔انہوں نے کارکنان کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے کارکنان کی تجاویز کو بغور سنا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے، ہماری طاقت عوام کا ہم پر اعتماد ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے ہر ضلع، تحصیل سے یونین کونسل کی سطح تک پی پی پی کے جیالے بھٹوازم کے نظریئے سے جڑے ہوئے ہیں۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں