م*پی پی مؤثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی، آصف زرداری

ہفتہ 4 نومبر 2023 23:00

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2023ء) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پی پی مؤثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی،سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات کے لیے مؤثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

(جاری ہے)

نواب شاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کو جب حق حکمرانی ملتا ہے تو نچلی سطح تک مسائل حل ہوتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے فیصلے اور اختیار کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے۔سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اس نے ہر دور میں عوام کے لیے کام کیا۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں