سیپا شہید بینظیرآباد کی ٹیم کا ضلع کے مختلف اینٹوں کے بھٹوں کا دورہ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 21 فروری 2024 17:51

نواب شاہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 فروری2024 ء) سیپا شہید بینظیرآباد کی ٹیم کا ضلع کے مختلف اینٹوں کے بھٹوں کا دورہ ماحولیاتی قانون پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے نگران وزیر اعلی سندھ، وزیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی ارشد ولی محمد، سیکریٹری ماحولیات آغا واصف عباس ، ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) کے ڈائریکٹر جنرل وارث  علی گبول کی ہدایات پر سیپا شہید بینظیرآباد کے ریجنل انچارج ڈاکٹر گل امیر سنبل نے قاضی احمد موڑ نیشنل ہائی وے پر مدنی برکس کمپنی اور دولتپور مین نیشنل ہائی وے رشید احمد کمبوہ برکس کمپنی کا اچانک دورہ کرکے جائزہ لیا اس موقع پر بھٹہ مالکان کی جانب سے ماحول دشمن ایندھن کا استعمال کیا جا رہا تھا جس پر سیپا شہید بینظیرآباد ٹیم نے ماحول دشمن ایندھن جلانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھٹہ مالکان کو ہدایات کی کہ صرف ماحول دوست ایندھن جلایا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی  ڈاکٹر گل امیر سنبل نے مزید بتایا کہ سیپا شہید بینظیرآباد ماحول کو بہتر اور صاف کرنے کے لیے کوشاں ہے اور وقتاً فوقتاً سیپا ٹیم مختلف علاقوں میں ماحول دشمن سرگرمیوں کو روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بھٹہ مالکان کو سختی سے ہدایات کی گئی ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں کو چلانے میں ماحول دوست ایندھن کا استعمال کرکے ماحولیاتی قانون 2014 پر عمل کیا جائے بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں