ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی زیر صدارت خواجہ سراؤں کے ووٹ کی رجسٹریشن کے سلسلے میں اجلاس

منگل 23 اپریل 2024 17:32

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف مجیدانو کی زیر صدارت خواجہ سراؤں کے ووٹ کی رجسٹریشن کے سلسلے میں ایک اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف مجیدانو نے کہا کہ خواجہ سراء ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کے فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ان کے ووٹ کی رجسٹریشن کے لیے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے گئے ہیں جس سے انکو بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں خواجہ سراء بغیر کسی خوف کے نادرا سے اپنا شناختی کارڈ بنوائیں تاکہ ان کے ووٹ کی رجسٹریشن کی جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں خواجہ سراؤں کو مکانی حکومت میں کائونسلر کی سیٹ دی گئی ہے جس کا مقصد ان کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے نواب شاہ سے خواجہ سراء کی کاونسلر کی سیٹ پر منتخب ہونے والے کاشف کو کہا کہ وہ ضلع میں موجود تمام خواجہ سراؤں کے ووٹ کی رجسٹریشن میں مدد فراہم کریں تاکہ ان کی رجسٹریشن کو یقینی بناکر ان کو حقوق فراہم کرنے میں مدد فراہم کی جاسکے اجلاس میں سوشل ویلفئیر، نادرا اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کی اجلاس میں فوکل پرسن نادرا عبدالرزاق، فوکل پرسن سوشل ویلفیئر آصف علی، خواجہ سراء کاشف علی، این ڈی ایف کے فوکل پرسن طارق حسین اور الیکشن کمیشن کے مسرور میمن نے شرکت کی۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں