کانووکیشن میں میڈیکل کے مختلف شعبوں میں تعلیم و تربیت مکمل کرنے والی460 انڈر گریجویٹ اور 73 پوسٹ گریجویٹ امیدواروں کو ڈگریاں دی گئی، پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 9 مارچ 2024 17:14

نواب شاہ  ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2024ء ) پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز فار وومن شہید بینظیرآباد کا چھٹہ کانووکیشن آج یونیورسٹی کے مین کیمپس لطیف ہال میں منعقد کیا گیا جس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طارق رفیع نے مہمان خصوصی اور کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی اس موقع پر کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طارق رفیع نے کہا کہ میڈیکل کے شعبہ میں تعلیم و تربیت مکمل کرنے والی ہماری یہ بچیاں آج اپنی ڈگریاں وصول کررہی ہیں جس پر ان بچیوں اور والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں امید ہے کہ آج ڈگریاں وصول کرنے والی یہ بچیاں اپنے ڈاکٹری کے شعبہ میں ایمانداری سے کام کرتے ہوئے اپنے علاقوں کی عوام کی خدمت کریں گی انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی قوم خواتین کی تعلیم یافتہ ہونے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی اس لئے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بیٹوں کی طرح اپنی بیٹیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے آگے آئیں جسے سے بہتر معاشرے کی تکمیل ہوسکے گی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نےکہا کہ تعلیمی یافتہ نوجوان صوبے و ملک کا اثاثہ ہیں یہاں سے ڈگریاں حاصل کرنے والی طالبات ملک کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گی انہوں نے مزید کہا کہ آج کا کانووکیشن  آپ کی محنت اور والدین کی قربانیوں کا صلہ ہے امید ہے کہ ڈگریاں وصول کرنے والی طالبات اپنی محنت کو جاری رکھتے ہوئے اپنے علاقے کی عوام کی اسی جذبے کے ساتھ خدمت کریں گی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن نے کہا کہ خواتین کو میڈیکل کے شعبے میں تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لیے سندھ کی خواتین کی پہلی یونیورسٹی ہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں ہماری بچیاں ڈگریاں حاصل کرکے ملک کے مختلف حصوں میں عوام کی خدمت کررہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آج کے کانووکیشن میں  میڈیکل کے مختلف شعبوں میں تعلیم و تربیت مکمل کرنے والی460 انڈر گریجویٹ اور 73 پوسٹ گریجویٹ امیدواروں کو ڈگریاں دی گئی ہیں انڈر گریجویٹ طالبات میں 23 گولڈ میڈل 22 سلور اور 22 برائونز میڈیل جبکہ 6 پوسٹ گریجویٹ طالبات نے گولڈ میڈل حاصل کئے وائیس چانسلر نے ڈگریاں حاصل کرنے والی طالبات اور انکے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا کانووکیشن میں چیئرمین نے کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن کو اعزازی شیلد دی جبکہ وائس چانسلر نے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طارق کو بھی یونیورسٹی کی اعزازی شیلڈ دی کانووکیشن میں یونیورسٹی کے پروفیسرز، ڈینز ، لیکچررز، طالبات اور انکے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں