قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 100فیصد نتائج حاصل کرنے والے ڈی ایچ اوز میں سرٹیفکیٹس تقسیم

منگل 12 مارچ 2024 19:09

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر اور ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد زاہد حسین رند نے ڈی سی آفس کے دربارہال میں گذشتہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پورے سندھ میں محکمہ صحت شہید بینظیرآباد کی جانب سے مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شہید بینظیرآباد ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر جمالی،ڈاکٹر ریاض شاہ، فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر اللہ بخش راجپر، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی محمد عارف عباسی، ایریا کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر جھانگیر کورائی، ڈاکٹر آفتاب احمد کے علاوہ 33 محکمہ صحت کے افسران اور عملے میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر اور ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد زاہد حسین رند نے کہا کہ گذشتہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پورے سندھ میں محکمہ صحت شہید بینظیرآباد کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرا کیا گیا ہے جو قابل ستائش اقدام ہے انہوں نے بہترین کارکردگی پر افسران اور عملے کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ پولیو کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ پولیو کا خاتمہ ممکن بناکر معصوم بچوں کو پولیو جیسے مرض سے بچایا جاسکے۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں