خورشید شاہ ہاکی اکیڈمی سکھر نے عسکری ہاکی اکیڈمی نواب شاہ کو 1-3 گول سے ہرا دیا

اتوار 12 نومبر 2023 14:45

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2023ء) خورشید شاہ ہاکی اکیڈمی جونیئر ٹیم سکھر نے عسکری ہاکی اکیڈمی جونیئر ٹیم نواب شاہ کو ایک گول کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دی۔ میچ کے مہمانِ خصوصی چیف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مانیٹرنگ آفیسر جناب طارق علی سولنگی صاحب تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شہید بے نظیر آباد کے سیکرٹری سید حسن عسکری کاظمی کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گزشتہ روز عسکری ہاکی اسٹیڈیم، نواب شاہ میں کھیلے گئے میچ خورشید شاہ ہاکی اکیڈمی جونیئر ٹیم سکھر نے عسکری ہاکی اکیڈمی نواب شاہ کی جونئیر ٹیم کو ایک گول کے مقابلے میں تین گولز سے ہر دیا۔میچ کے دوران امپائرنگ کے فرائض محمد ارشد آرائیں اور اہوب راجی نے انجام کیا۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں