نوشہرہ ورکاں ، گندم کے کھیت جلنے سے زمینداراں کا بھاری نقصان

جمعرات 25 اپریل 2024 18:41

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) نو شہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں میلو ورکاں اور پھمہ سراء میں گندم کے کھیتوں میں مشین کی وائرنگ اور ٹرانسفارمر کے سپارکنگ سے گندم کی فصل کو آگ لگنے سے زمیداروں کا بھاری نقصان ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق موضع پھمہ سرا میںاعظم،الیاس،ریاست اور لیاقت نامی زمینداروں کی بائیس ایکڑ کے قریب گندم ٹرانسفارمر کے سپارکنگ ہونے سے جل گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم بروقت پہنچی اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے بروقت آگ پر قابو پا کر ملحقہ سینکڑوں ایکڑ گندم کی فصل کو بچا لیا، جبکہ دوسرے واقعہ میں موضع میلو ورکاں میں گندم کٹائی کرنے والی مشین کی وائرنگ میں سپارکنگ سے گندم کھیت میں آگ بھڑک اٹھی ارد گرد کھیتوں سے کاشتکار جمع ہو گئے اور اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، اگ لگنے سے کوئی جانی مالی نقصان نہیں پہنچا اور ارد گرد کی فصلوں کو بھی اگ لگنے سے محفوظ کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں