نوشہرہ ورکاں میں گیس سلنڈر لیکج کی وجہ سے آگ لگنے سے جھلسنے والی خاتون دوران علاج جاں بحق ہوگئی

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:10

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) رتہ گورائیہ میں گیس سلنڈر لیکج کی وجہ سے گھر میں آگ لگنے سے خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں رتہ گورائیہ میں چار بچوں کی ماں سائرہ بی بی نے کھانا بنانے کے لئے سلنڈر کا وال کھول اور کاموں میں مشغول ہوگئی اور آگ جلانے میں تاخیر کردی جس وجہ سے گیس پھیل گئی اور اس نے جب آگ جلائی تو گیس لیکج کی وجہ سے آگ ایک دم سے بھڑک اٹھی اور سائرہ بی بی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئیں ۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا جہاں اسکی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ریسکیو 1122 کے ذریعے میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں وہ پندرہ روز بعد دوران علاج دم توڑ گئی ۔\378

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں