نوشہرہ ورکاں سڑک پہ لٹکتی بجلی کی تار پھرنے سے زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج جاں بحق

اتوار 28 اپریل 2024 19:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) نوشہرہ ورکاں نواحی گاؤں مٹو بھائیکے میں سڑک پہ لٹکتی بجلی کی تار پھرنے سے زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج جاں بحق ہو گیا ، نوجوان زیک مسیح کو موقع سے ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں نے فرسٹ ایڈ فراہم کر کے ہسپتال منتقل کیا اور بعد ازاں گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں چک دونی چند کا رہائشی پچیس سالہ زیک مسیح گزشتہ روز اپنی فیملی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار گوجرانوالہ جارہا تھا کہ مٹو بھائیکے گاؤں میں ان سے آگے جاتی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ بجلی کی تار اٹک کے نیچے آگری جو زیک مسیح کے گلے میں آلگی جس سے اس کی گردن بری طرح زخمی ہو گئی تھی اور وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ میں دوران علاج آج جاں بحق ہو گیا تھانہ نوشہرہ ورکاں کی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں