اسسٹنٹ کمشنرز کاطلباء و طالبات کو آسان اقساط پر الیکٹرک اور پیٹرول بائیکس کے سلسلہ میں مختلف سرکاری کالجز کا دورہ

بدھ 1 مئی 2024 18:17

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف یوتھ اینیشی ایٹوز پروگرام کے تحت زیر تعلیم طلباء و طالبات کو آسان اقساط پر الیکٹرک اور پیٹرول بائیکس سبسڈی پر دینے کےحوالے سے رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسران مختلف سرکاری کالجز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے مقامی کالجز کا وزٹ کر کے الیکٹرک اور پٹرول بائیکس لینے والے طلباء و طالبات کے کوائف مرتب کرنے بارے ہدائت کی۔ \378

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں