نوشہرہ ورکاں مویشی فروخت کرکے واپس آنے والے بیوپاریوں سے مسلح افراد پینتیس لاکھ روپے چھین کر فرار،

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) نوشہرہ ورکاں مویشی فروخت کرکے واپس آنے والے بیوپاریوں سے ڈاکوؤں نے پینتیس لاکھ روپے چھین لیے،ایک بیوپاری صدمے سے بیہوش،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں ماڑی خورد کے رہائشی میویشیوں کے بیوپاری دوبھائی محمد سلیم اور فاروق اپنے ساتھی مدثر کے ہمراہ شیخوپورہ منڈی میں مویشی فروخت کے واپس گاؤں جارہے تھے کہ رات آٹھ بجے خانمسلمان کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے مزدا وین کوروک کر سلیم اور فاروق سے بتیس لاکھ روپے مدثر سے اڑھائی لاکھ اور ڈرائیور رمضان سے موبائل فون اور نقدی چھین کرفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

رقم چھیننے کے صدمہ میں ایک بیوہاری بیہوش ہوگیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مقامی پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں