ْ نوشہرہ بھر کے قصائیوں نے چھریاں تیز کردیں پانی ملا اور ہڈی ولے گوشت کی مہنگے داموںفروخت

پانی ملا اور ہڈی ولا گوشت 380روپے کی بجائے 450اور 500روپے میں فروخت کر کے خود ساختہ نرخ مقررکر دئیے گئے

منگل 5 مئی 2020 13:07

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2020ء) ماہ رمضان کا بابرکت مہینے اور لاک ڈاون سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نوشہرہ بھر کے قصائیوں نے چھریاں تیز کردیں پانی ملا اور ہڈی ولا گوشت 380روپے کی بجائے 450اور 500روپے میں فروخت کر کے خود ساختہ نرخ مقررکر دئیے ہیںکوئی پر سان حال نہیں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز نے قصائیوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کوپانی ملا اور خود ساختہ اور من منانے نرخوں پر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا پابند بنائیں تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کی سماجی سیاسی اور عوامی حلقوں نے ایک اخباری سروئے میں بتایا کہ ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی ضلع نوشہرہ بھر کے قصائیوں نے اپنی چھریاں تیز کر دی ہیں اور سرکاری نرخ جو کہ 380روپے فی کلو مقرر ہے اس کے برعکس پانی ملا اور ہڈی والا گوشت 450اور 500روپے فی کلو فروخت کر کے اپنے خود ساختہ نرخ مقرر کر دئیے ہیں لیکن کوئی پر سان حال نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع نوشہرہ کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز آئے روز بازاروں پر چھاپے مارتے ہیں اور دودھ ، کریانہ سٹورز ، فروٹ و سبزی فروشان کے معیار و مقدار چیک کر رہے ہیں اسی طرح ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان ضلع نوشہرہ کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو نوشہرہ بھر کے قصائیوں کی من مانیوں کا نوٹس لینے کا پابند بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں