نوشہرہ نظام پور میں ایک ہی دن میں دو کمسن بچے جنسی درندگی کا شکار

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:29

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) نوشہرہ نظام پور میں ایک ہی دن میں دو کمسن بچے جنسی درندگی کا شکار۔ایک ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک سرکل ارشاد خان نے تصدیق کی ہے کہ نظام پور میں ایک ہی دن دو کمسن طالبعلم بچے جنسی درندگی کا شکار ہوئیں۔ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک سرکل ارشاد خان کے مطابق پہلا واقعہ نظام پور کے علاقے محکمہ آعوان گاوں جبی میں پیش آیا جہاں پر نو سالہ طالبعلم معصوم بچہ مہراب کو گھر واپسی پر کرکٹ گراونڈ کے قریب ملزم حضرت عمر نے زبردستی گن پوائنٹ پر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو میں موبائل فون پر بنائی ملزم نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو موبائل فون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردونگا۔

دوسرا جنسی درندگی کا واقعہ نظام پور کے علاقے نمل بالا کے علاقے میں پیش آیا جہاں پر گیارہ سالہ معصوم بچے کمال ولد خیال باردشاہ کو ملزم فیصل نے زبردستی گھر لے جاکر بٹھک میں جنسی زیادتی کی ۔

(جاری ہے)

بچوں کے والدین کی رپورٹ پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ بچوں کا میڈئکل ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ سے کروایا ڈاکٹرز نے بچوں کے ساتھ جنسی درندگی کی تصدیق کردی۔

ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک سرکل ارشاد خان کے مطابق میڈیکل میں جنسی درندگی کی تصدیق کے بعد باقاعدہ PPC 376اور چلڈرن پرٹیکشن ایکٹ کی دفعات 50-53 CPAمیں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نو سالہ مہراب سکنہ جبی گاوں میں پیش انے والے واقعہ کے ملزم حضرت عمر کو پنجاب فرار ہوتے ہوئے گرفتارکرلیابچے کے ساتھ جنسی درندگی کی ویڈیو جس موبائل میں بنائی تھی وہ بھی برآمد کرلیاگیا۔ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک سرکل ارشاد خان کے مطابق نمل بالا گاوں میں پیش آنے والے واقعہ کا ملزم تاحال روپوش ہے پولیس ملزم فیصل کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں