نوشہرہ ورکاں اور گردونواح کے عوام (ب)فارم کے حصول کیلئے مشکلات کا شکار ہو گئے

منگل 25 نومبر 2014 17:22

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) نوشہرہ ورکاں اور گردونواح کے عوام (ب)فارم کے حصول کیلئے مشکلات کا شکار ہو گئے، 9ویں اور 10ویں کلاس کے طلباء کے گوجرانوالہ بورڈ کے تحت ہونے والے آئندہ امتحانات 2014-15ء کے داخلہ کیلئے (ب)فارم کے لف کرنے کو لازمی قرار دیئے جانے پر مقامی نادرا آفس میں کئی روز سے مرد و خواتین اور طلباء کا ہجوم معمول بنا ہوا ہے اور نادرا آفس کی ناکافی بلڈنگ ہونے اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی بارے فقدان کی صورت میں مرد و خواتین کی لمبی لائنیں لگی دیکھنے میں آتی ہیں اور خصوصاً خواتین کا لمبی لائینوں میں شامل ہو کر (ب) فارم کا حاصل کرنا باعث شرم بن چکا ہے اور بورڈ کی جانب سے داخلہ فارم 6دسمبر تک (ب) فارم سے مشروط جمع کرانے کا اعلان کیا گیا ہے اور ریگولر فیس سرکاری سکول کے طلباء کیلئے 195 روپے اور پرائیویٹ داخلہ کیلئے 295روپے اور بالترتیب لیٹ فیس 845اور 945روپے مقرر کی گئی ہے جن کی ادائیگی جیسے خوف سے طلباء کے ورثاء (ب) فارم کے حصول کیلئے کوشاں ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ آئندہ دنوں میں کلاس پنجر اور ہشتم کیلئے بھی (ب) فارم کی شرط لاگو ہونے کا امکان ہے اور نوشہرہ ورکاں نادرا سنٹر جو نہ صرف عمارت کے لحاظ سے ناکافی ہے عملہ بھی محدود تعداد میں موجود ہے اور پٹرولنگ گاڑی کے ساتھ کام کرنے کے باوجود عوام کو (ب) فارم کے حصول میں وقت کے ضیاع کا سامنا ہے اور خصوصاًخواتین علی الصبح لائن میں لگنے کیلئے گھروں کے کام کاج چھوڑ کر پہنچ جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں