نوشہرہ ، ناجائز تجاوزات سے متاثر ہونے والے چھوٹے تاجروں کا نوشہرہ چوک سے کنٹونمنٹ بورڈ تک خاموش احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 23 جنوری 2015 17:09

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء)نوشہرہ ناجائز تجاوزات سے متاثر ہونے والے چھوٹے تاجروں کا نوشہرہ چوک سے کنٹونمنٹ بورڈ تک خاموش احتجاجی مظاہرہ متاثر ہونے والے تاجروں کا حکومت اور کینٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے بیدخل کئے گئے چھوٹے تاجروں کا روزگار کیلئے متبادل جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ نوشہرہ کینٹ میں ناجائز تجاوزات کے ہٹانے سے متاثر ہونے والے تہہ بازاری تاجروں اور ریڑھی بانوں نے سینکڑوں کی تعداد میں سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن نوشہرہ کے صدر ذوالفقار خان اور جنرل سیکرٹری سرفراز خان کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا شرکاء نے جلوس کی شکل میں نوشہرہ چوک سے کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے دفتر تک خاموش احتجاجی مارچ کیا اور ایگزیکٹیو آفیسر نوشہرہ ضیاء الرحمن خان سے اپنے مسائل کے حل کیلئے ملاقات کی بعدازاں جلوس کے شرکاء نے ارمان ٹاور کے سامنے جلسہ منعقد کیا اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ذوالفقار خان سرفراز خان نے کہا کہ تجاوزات کی آڑ میں چھوٹے تاجروں کو بیدخل کیاگیا عرصہ 20سال سے ہم غریب لوگ کاروبار کررہے ہیں اور بڑے تاجروں کے لاکھوں مقروض ہیں اور اپنے روزگار سے اپنے قرضوں کی ادائیگوں کے علاوہ اپنے گھروں کا چولہا بھی چلاتے ہیں کئی مہینوں سے ہمارے گھروں میں فاقے پڑرہے ہیں فیسیں داخل نہ کرنے کے باعث اپنے بچے سکول نہیں بجھوا سکتے اور بچوں کو بھوک کے باعث تڑپتا مرتے نہیں دیکھ سکتے انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ انسانی ہمدردی کے باعث ہم چھوٹے تاجروں کو متبادل روزگار فراہم کیاجائے ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں