دنیا بھرمیں پاکستانی سی فوڈ کی طلب میں اضافہ7ماہ کے دوران 19کروڑڈالرکی برآمدات

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 26 فروری 2016 19:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 فروری۔2016ء) دنیا بھرمیں پاکستانی سی فوڈ کی طلب میں اضافے کے باعث رواں مالی سال سات ماہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات 19 کروڑ ڈالر رہیں۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں پاکستانی سی فوڈ کی برآمدات میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے باعث سمندری خوراک کی برآمد میں18 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا، برآمد کنندگان کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری2016کے وسط تک پاکستانی سی فوڈ کی برآمدات19 کروڑ 47 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔گزشتہ مالی سال اس عرصے میں 15 کروڑ 68 لاکھ ڈالر مالیت کی سمندری خوراک یورپ اور خلیجی ممالک سمیت دیگرممالک کو برآمد کی گئی، جبکہ برآمدات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں