نوشہرہ ،گیس لیکیج سے زور دار دھماکہ ، بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی

جمعرات 14 دسمبر 2023 19:55

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2023ء) نوشہرہ بدرشی اے ایس سی کالونی میں گیس لیکیج سے زور دار دھماکہ ، بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب نوشہرہ کے پوش علاقے اے ایس سی کالونی بدرشی میں رہائشی عبداللہ کے گھر کے کمرے میں اچانک گیس لیکیج سے زوردار دھماکہ ہو اجس سے گھر میں موجود تین بچیوں سمیت چھ خواتین اور گھر کے سربراہ سمیت دو مرد بری طرح جھلس گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور جھلس جانے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نوشہرہ کے قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کئے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں