تحریک انصاف اصولوں کی سیاست کررہی ہے، جمشید الدین کاکاخیل

اتوار 24 جون 2018 20:30

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما سابق صوبائی وزیر اور حلقہ PK-63کے امیدوار میاں جمشید الدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اصولوں کی سیاست کررہی ہے اور جھوٹے نعروں کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نوشہرہ نوشہرہ میں بلکہ پورے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اور انہی ترقیاتی کاموں کی بدولت آنے والا دور بھی پی ٹی آئی کا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانا خیل میں عامر علی کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر پی ٹی آئی محلہ مانا خیل کے رہنما عامر علی سابق ناظم وصال خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتیں مل کر پی ٹی آئی کو گرانے کی کوشش کررہی ہے لیکن پی ٹی آئی تما سیاسی جماعتوں کو شکست دیکر منہ توڑ جواب دی گی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں