دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے (کل)اسلام آباد میں اجلا س طلب کرلیا

منگل 26 فروری 2019 19:38

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2019ء) جمعیت علماء اسلام کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف (کل)بدھ کی صبح گیارہ بجے 27فروری 2019کو رحمانیہ مسجد آبپارہ اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کا ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں دفاع پاکستان کونسل میں شامل تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بھارت کی جارحیت سے پیدا شدہ حساس اور نازک صورتحال کے بارہ میں مشاورت اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اور اسی دن دوپہرڈیڑھ بجے پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں اجلاس کا اعلامیہ پیش کیا جائے گا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں