ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرہ نے 2019-20 کا ٹیکس فری بجٹ 7 ارب 61کروڑ 30لاکھ 68ہزار روپے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا

بدھ 17 جولائی 2019 18:52

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرہ نے 2019-20 کا ٹیکس فری بجٹ 7 ارب 61کروڑ 30لاکھ 68ہزار روپے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

6ارب47 کروڑ63 لاکھ36 ہزار روپے سیلری کے مد میں ،48 کروڑ85 لاکھ2 ہزار روپے نان سیلری کے مد میں ،4 کروڑ11 لاکھ84 ہزار روپے ڈسٹرکٹ کونسل گرانٹ،60 کروڑ70 لاکھ46 ہزار روپے ترقیاتی اخراجات کی مد میں، ترقیاتی اخراجات میں تعلیم کیلئے 12کروڑ 14لاکھ 9 ہزار روپے،صحت کیلئے 6 کروڑ 57لاکھ 5 ہزار روپے، زراعت کے لئے 5کروڑ 52 ہزار روپے،سوشل ویلفیئر کیلئے 3 کروڑ 5 ہزار روپے،کھیلوں کے لئے 50 لاکھ روپے،یوتھ اور کلچر کیلئے 60لاکھ مختص کئے جبکہ 2018-19 کی 7ارب سے زائد روائز بجٹ منظور کردیا محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، سپورٹس کلچر، سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں پر شدید تنقید افسران کی عدم دلچسپی پر بھی ممبران نے شدید تنقید کی تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کا ایک بجٹ اجلاس زیرصدارت کنونیئر ذوالفقار خٹک منعقد ہوا اجلاس کی کاروائی کے فرائض اے ڈی بلدیات عصر خان نے سرانجام دئیے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو زاہد خان، رحیم شاہ، رضاعلی شاہ، درویش خان موجود تھے ممبران نے بجٹ کو بہترین قرار دیا لیکن بجٹ میں مختص رقم شاید ہی ممبران کے ذریعے خرچ کیاجاسکے کیونکہ ایک ماہ بعد ضلع کونسل ختم ہوجائے گی جبکہ نئے ایکٹ کے مطابق ضلع کونسل کی حیثیت بھی ختم ہورہی ہے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے قاری ظہوراللہ، اسرار نبی، شوکت علی، اسرار الدین، حاجی نوشیرخان، ملک جلال، عدالت خان، نیاز علی، انعام علی، نائلہ ناز، زرتاج افریدی ، اسرار نبی، نیک عمل شاہ نے کہا کہ چار سال کے دوران سرکاری محکموں نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جبکہ بجٹ کی مختص رقم بھی ضلعی کونسلروں میں تقسیم نہیں کیاگیا خصوصاً تعلیم، سوشل ویلفیئر، سپورٹس ، صحت ، سکالرشپس کے فنڈ کو ممبران کے ذریعے تقسیم نہیں کیاگیا سکالرشپس جو کہ طلباء وطالبات کے مختص کیا ہے جو کہ سکولوں کی انتظامیہ ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا قاری ظہورنے رسالپور پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رشکئی، کنڈر، بارہ بانڈہ، رسالپور میں منشیات ، چرس، آفیون، ہیروئین، آئس کی فروخت سرعام جاری ہے رسالپور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ضلع ناظم نوشہرہ حاجی اشفاق احمد نے کہا2019-20 کے بجٹ میں تمام فنڈ 47 یونین کونسلز میں مساوی طورپر تقسیم کیاگیا ہے ہم ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں ضلع نوشہرہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے بجٹ 2019-20 پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا گڈ گورننس ہے ضلع نوشہرہ کی تعمیر وترقی کو ممکن بنانے کیلئے موجودہ ضلعی حکومت اپنے وسائل سے بڑھ کر کوشش کررہی ہے اور اس مین ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں تعلیم کی مد میں ضلع کے تمام ہائی اور مڈل سکولوں میں سولر سسٹم لگائے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ فرنیچر کی فراہمی بھی کردی گئی ہے سکولوں میں سہولیات کے فقدان کو پورا کرنے کیلئے فنڈز خرچ کیاگیا ہے سکولوں میں چاردیواری کی تعمیر، نئے کلاس رومز کی تعمیر، وائٹ بورڈ، باتھ رومز، واٹر کولر کی فراہمی اور عارضی طورپر اساتذہ کی فراہمی کیلئے فنڈ دیاگیا ہے صحت کی مد میں ضلع کے تمام بی ایچ یوز، آرایچ سیز اور دوسرے ہسپتالوں میں سولر ئیزیشن، فرنیچر، ادویات، مرمت کاکام اور اس کے علاوہ نئی مشینری کی فراہمی اور مشینری کی مرمت کیلئے فنڈ دیاگیا ہے زراعت کے مد میں ہم نے زمینداروں کے لئے واٹر کورسز، واٹرسٹوریج ٹینک کی تعمیر کیلئے فنڈ دیاہے سپورٹس فنڈ کے سامان کی تقسیم کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جن میں چیئرمین قاری ظہور، حاجی نوشیر،اسرار نبی، زبیب اللہ، سیدعمل شاہ، ملک عدالت خان، اسرار نبی اور ڈاکٹر شوکت پر مشتمل ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں