& عمران نیازی خیبرپختونخوا کے عوام کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، اختیارولی

اتوار 22 مئی 2022 21:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا و رکن اسمبلی اختیارولی نے کہا ہے کہ عمران نیازی خیبرپختونخوا کے عوام کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ عمران نیازی پختونخوا کے معصوم عوام کی زندگیوں پر سیاست بند کریں۔ گرفتاری کے ڈر سے بنی گالہ کا سورما وزیراعلی ہاؤس کے پی میں چھپ کر بیٹھ گیا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے وسائل کو مزید انتشاری سیاست کیلئے استعمال نہی کرنے دینگے۔ اختیارولی نے مزید کہا ہے کہ عمران اپنی سیاست کے عروج کے بعد غروب کی طرف تیزی سے گامزن ہیں۔مارچ اور جلسے بہت ہو گئے اب سیاست کے نام پر انتشار کو آہنی ہاتھ سے نمٹا جائیگا۔عمران انتشاری سیاست کے زریعے پاکستان کے وجود کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔عمران نے ملک کو ہر طرح سے بہت نقصان پہنچایا مزید تماشہ نہی کر سکتے۔عمران ایک خود پرست اور فاطرالعقل انسان ہیں انکو پاگل سمجھ کر ہی ڈیل کرنا ہوگا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں