نوشہرہ کے علاقے آدم زئی میں ٹرین کی ٹکر سے بچہ جاں بحق

اتوار 26 جون 2022 20:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) نوشہرہ کے علاقے آدم زئی میں ٹرین کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ آدم زئی میں پھاٹک کے مقام پر ایک بچہ سیف اللہ، جو کہ رشتہ داروں کے ہاں بطور مہمان آیا تھا ، ٹرین کی پٹڑی پر کھیل رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار ریل گاڑی کی ٹکر کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق ہونے والے بچے کی نعش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں