\نوشہرہ، بدرشی پولیس نے بین الاضلاعی 3 رکنی راہزن گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت ایک کارندہ گرفتار کرکے چھینی گئی رقم،موبائل فون برآمد کرلیا۔مذید تفتیش جاری، انکشافات متوقع

اتوار 24 مارچ 2024 20:45

ٓنوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) نوشہرہ بدرشی پولیس نے بین الاضلاعی 3 رکنی راہزن گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت ایک کارندہ گرفتار کرکے چھینی گئی رقم،موبائل فون برآمد کرلیا۔مذید تفتیش جاری، انکشافات متوقع۔

(جاری ہے)

مسمی میر زمان ولد میرغلام ساکن سیدو خیل نے تھانہ بدرشی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں بسواری موٹر سائیکل اپنے گاؤں سیدو خیل جارہاتھا کہ مانکی خوڑ میں 3 نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر روک کر مجھ سے 30روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے راہزن گروہ کے سرغنہ ضیائاللہ ولد ہدایت شاہ ساکن بخشالی ضلع مردان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔دوران تفتیش دوسرے ساتھیوں کے نام اگل دئیے۔گروہ کے کارندے کامران ولد ارشاد ساکن رستم مردان کو گرفتار کیاگیا۔ملزمان کی نشاندھی پر چھینی کی رقم میں سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد کیا گیا۔تیسرے ساتھی کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے گرفتاری جلد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں