نوشہرہ پریس کلب پر حملے کیخلاف پریس کلب جنرل باڈی کا پولیس سے ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

جمعرات 25 اپریل 2024 19:25

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) نوشہرہ پریس کلب پر حملے کے خلاف پریس کلب جنرل باڈی نے پولیس سے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پریس کلب کے صدر مشتاق پراچہ کی صدارت میں جنرل باڈی کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پیر تاج میر شاہ ،ناصر خان ،حاجی ظہور احمد ،جہانزیب خٹک ،محمد شاہد،سید قسیم شاہ ،فدا محمد ،ولی اللہ شاہ ،نور خالق خٹک ،خالد نظیر ،بخت بسیار ،واجد علی نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فرحت شاہ اسد کی جانب سے پریس کلب کے صدر مشتاق پراچہ اور ممبر گورننگ باڈی محمد شاہد اور بخت بسیار پر حملے کی پرزور مذمت کی گئی ،انہیں زخمی کرنے اور پریس کلب کو نقصان پہنچانے اور پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل تین بار پریس کلب کے تقدس کو مال کیاگیا،پولیس اور انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے ،اس بار بھی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی تو پریس کلب کی کابینہ اور جنرل باڈی راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات گنڈا پور ڈی ائی مردان نجیب الرحمان ،قائم مقام ڈی پی او عالمزیب خان ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں اور ان کے خلاف پریس کلب پر حملے اور پستولوں کے بٹ مارنے ،اسلحہ کی نمائش اور قتل کی دھمکیاں دینے ،مار پیٹ کرنے خلاف ایف آئی درج کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نے قاتلانہ حملے کی کوشش کی اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت یہ پریس کلب میں داخل ہوئے ، ملزمان کے سہولت کاروں اور پشت پناہی کرنے والے کو بھی بے نقاب کیا جائے۔

اجلاس میں پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک ،درچہ چہارم ملازمین کے سابق صوبائی صدر خیبر پختونخواہ لیا قت خان اف گنڈا ، جمعیت علما اسلام ضلعی رہنما قاری محمد خان ،مولانا اصف علی ،ممبر صوبائی اسمبلی زر عالم خان دگیر ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی ،پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے نائب صدر عابد جانی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پریس کلب کے ان واقعات کی مذمت کی ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایسے عناصر جو پریس کلب کے لیے ناسور ہے انہیں کسی طور پر ممبر شپ نہیں دی جائیں گی نہ تو ان کی تعلیمی قابلیت پوری ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں