نوشہرہ پریس کلب پر حملہ جنر ل باڈی کے ہنگامی اجلاس میں پولیس سے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرلیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:48

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) نوشہرہ پریس کلب پر حملہ جنر ل باڈی کے ہنگامی اجلاس میں پولیس سے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرلیا جبکہ حملہ ا وروں میں فرحت شاہ نامی شخص جس کے خلاف اعلی سطح تحقیقات کامطالبہ بھی کرلیا گزشتہ دو ماہ سے پریس کلب پر ان ملزمان کا یہ تیسرا حملہ ہے پریس کلب میں غنڈا گردی توڑ پھوڑ کا بھی نوٹس لے لیا گیا انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختون خواہ ،ڈی ائی جی مردان اور ڈی پی او نوشہرہ سے ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کرلیا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پریس کلب کے صدر مشتاق پراچہ کی صدارت میں جنرل باڈی کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پیر تاج میر شاہ ،ناصر خان ،حاجی ظہور احمد ،جہانزیب خٹک ،محمد شاہد،سید قسیم شاہ ،فدا محمد ،ولی اللہ شاہ ،نور خالق خٹک ،خالد نظیر ،بخت بسیار ،واجد علی نے شرکت کی اجلاس میں فرحت شاہ اسد کی جانب سے پریس کلب کے صدر مشتاق پراچہ اور ممبر گورننگ باڈی محمد شاہد اور بخت بسیار پر حملے کی پر ذور مذمت کی گئی اور انہیں زخمی کرنے اور پریس کلب کو نقصان پہنچانے اور پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنے کی بھی مذمت کی گئی اور کہا کہ مسلسل تین بار انہوں نے پریس کلب کے تقدس کو مال کیا اور پولیس اور انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے اس بار بھی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی تو پریس کلب کی کابینہ اور جنرل باڈی راست اقدام اٹھانے پر ،مجبور ہوجائیں گی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات گنڈا پور ڈی ائی مردان نجیب الرحمان ،قائم مقام ڈی پی او عالمزیب خان ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں اور ان کے خلاف پریس کلب پر حملے اور پستولوں کے بٹ مارنے اسلحہ کی نمائش اور قتل کی دھمکیاں دینے اور مار پیٹ کرنے خلاف پورا ایف ائی درج کیا گیا انہوں نے قاتلانہ حملے کی کوشش کی اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت یہ پریس کلب میں داخل ہوئے اور ان کے سہولت کاروں کو ان کی پشت پناہ کرنے والے کو بے نقاب کیا جائیں اجلاس میں پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک ،درچہ چہارم ملازمین کے سابق صوبائی صدر خیبر پختون خواہ سابق صوبائی صدر لیا قت خان اف گنڈا ، جمعیت علمائ اسلام ضلعی رہنما قاری محمد خان ،مولانا اصف علی ،ممبر صوبائی اسمبلی زر عالم خان دگیر ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی ،پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے نائب صدر عابد جانی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پریس کلب کے ان واقعات کی مذمت کی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایسے عناصر جو پریس کلب کے لیے ناسور ہے انہیں کسی طور پر ممبر شپ نہیں دی جائیں گی نہ تو ان کی تعلیمی قابلیت پوری ہی

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں