qنوشہرہ چراٹ صالح خانہ شادی کی تقریب سوگ میں تبدیل ہوگئی

ش*کوٹلی خورد بارتیوں کو بس گیارہ ہزار ہائی ٹراسمیشن لائن سے جاٹکرائی، حادثہ میں دس بچوں سمیت بارہ افراد جھلس کر شدید زخمی،چار کی حالت تشویش ناک برن یونٹ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیاہے ،پولیس

اتوار 12 مئی 2024 22:00

ژ*نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) نوشہرہ چراٹ صالح خانہ شادی کی تقریب سوگ میں تبدیل ہوگئی۔کوٹلی خورد بارتیوں کو بس گیارہ ہزار ہائی ٹراسمیشن لائن سے جاٹکرائی۔پولیس کے مطابق حادثہ میں دس بچوں سمیت بارہ افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔چار کی حالت تشویش ناک برن یونٹ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل ۔ریسکیو1122اور مقامی لوگوں نے جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کو میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل کردیاگیا۔

ایس ایچ او تھانہ جلوزئی سب انسپکٹر جمشید خٹک کے مطابق کبیر خٹک ولد احمد خان سکنہ کوٹلی خورڈ کی بارات بالو اکبرپورہ جاری تھی۔ایس ایچ او تھانہ جلوزئی کے مطابق بارتیوں میں زیادہ تر بچے اور گاوں کے افراد بس رC-6048پشاور کی چھت پر سوار تھے کہ بدقسمتی سے بارتیوں کو بس گیارہ ہزار ہائی ٹراسمیشن لائن سے جاٹکرائی۔

(جاری ہے)

میاں راشدمموریل ہپستال پبی کے زرائع کے مطابق جھلس کر زخمی افراد میں یاور حیات 35سال،11سالہ کبیر ،10سالہ حسن سردار،11سالہ ابوسفیان،12سالہ عبدالحنان،12سالہ وہاب افتاب،08سالہ تنویر گل،07محمد سرور،11سالہ شاہ سوار،12سالہ حارث جھلس جانے والوں میں شامل ہیں جبکہ چند مریض مقامی گاوں کے لوگ لیڈی ریڈنگ پشاور اور نوشہرہ قاضی میڈئکل کمپلکس برن یونٹ منتقل کرکے ان کو شفٹ کرگئے ہیں۔

پولیس نے کوسٹر کے ڈرائیور زاکر خٹک کو تحویل میں لے لیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں