حکومت ، مخیر حضرات سے اپیل ہے میری بچی کے علاج کے لئے میری مدد کی جائے ،جہانگیر بلوچ

اتوار 18 ستمبر 2022 18:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2022ء) نوشکی کے رہائشی جہانگیر بلوچ نے کہا ہے کہ میری 8 سالہ بچی مثانے ، گردے کے مرض میں مبتلا ہے ڈاکٹروں نے اس کے علاج کے لئے کم از کم 3 لاکھ روپے کے اخراجات بتائے ہیں میں 5 روپے دیہاڑی پر کام کرتا ہوں میری اتنی حیثیت نہیں کہ اس مہنگائی کے دور میں اپنی بچی کا علاج کرواسکوں، میری حکومت ، مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ میری بچی کے علاج کے لئے میری مدد کی جائے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا کہ میرے 6بچے ہیں ایک بڑا لڑکا 9سال کا ہے اور میں 500 دیہاڑی پر کباڑی کا کام کرتا ہوں میری 8 سالہ بیٹی نرگس بی بی مثانے اور گردے کے مرض میں مبتلا ہے مرض کی تشخیص اور علاج پر تمام جمع پونجی خرچ کرچکا ہوں ڈاکٹروں نے مزید علاج اور آپریشن کے حوالے سے 3 لاکھ روپے کے اخراجات بتائے ہیں جو میرے بس میں نہیں اور نہ ہی میں اس مہنگائی کے دور میں اپنی بچی کا علاج کرواسکتا ہوں میری حکومت، مخیر حضرات سے دردمندانہ اپیل ہے کہ میری بچی کے علاج معالجے کے لئے میری مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں