نوشکی میں درخت سے لٹکی نوجوان کی لاش برآمد

ہفتہ 4 مارچ 2023 20:45

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2023ء) نوشکی میں درخت سے لٹکی نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علا قے کلی شریف خان روڈ پر سند ایریا میں درخت سے لٹکی19 سالہ نوجوان فرہاد ولد خدائے سکنہ کلی فقیران نوشکی کی لاش برآمد کر لی گئی نوجوان کے دوستوں کے مطابق واقعہ خودکشی ہے، اور فرہاد نامی نوجوان نے خود کشی سے پہلے دوستوں کو اطلاع کی ہے رشتہ داروں نے لاش ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا واقع کو مشکوک جان کر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں