م* سینئر وکلا کے دفاتر کو سیل کرنے کیخلاف چاغی بار کا بھی عدالتی بائیکاٹ

پیر 6 مارچ 2023 18:15

ر*دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2023ء) نوشکی میں سینئر وکلئا کے دفاتر سیل کرنے کے خلاف چاغی بار کے صدر عبدالشکور بادینی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری عبدالغفار بلوچ ایڈوکیٹ,طفیل احمد مینگل ایڈووکیٹ، حاجی نذیر احمد لانگو ایڈوکیٹ، دلیل احمد نودان زئی ایڈووکیٹ اعظم نورزء ایڈوکیٹ ،قاضی امان اللہ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا نے نوشکی بار کے احتجاج کی حمایت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی نوشکی کی ھدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشکی اور تحصیلدار نوشکی نے سینئر وکلا کے دفاتر کو سیل کردیا جس کے خلاف چاغی بار کے صدر عبدالشکور بادینی ایڈوکیٹ نے نوشکی بار کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ نوشکی بار کی عدالتوں سے بائیکاٹ کی کال پر چاغی بار نے بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے آج 7 مارچ کو بھی عدالتوں سے بائیکاٹ کرینگے۔ اور اپنے وکلا برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں نوشکی بار کے ساتھ جانی مالی تعاون کرینگے۔انہوں نے ڈی سی نوشکی کی اس غیرآئینی اقدام کی بھر پور مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں