۹نوشکی ،آر سی ڈی شاہراہ محفل ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا

ہفتہ 1 اپریل 2023 18:55

Aنوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2023ء) آر سی ڈی شاہراہ محفل ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا مشتعل افراد نے واقعہ کے خلاف قومی شاہراہ بلاک کردی قاتلوں کے گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب محفل ہوٹل کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر فائرنگ سے محمد حیات گرگناڑی جاں بحق جبکہ محمد یعقوب جمالدینی زخمی ہوگیا جن کو رات گئے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا علاوہ ازیں ہفتے کے روز فائرنگ واقعے کے خلاف مقتول محمد حیات گرگناڑی کے رشتہ دار سراپا احتجاج.

(جاری ہے)

مظاہرین نے آر سی ڈی شاہراہ بلاک کردی انصاف نہ ملنے پر میت سمیت سی ایم ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے گزشتہ شب محفل ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمدحیات گرگناڑی جاں بحق جبکہ محمد یعقوب جمالدینی زخمی ہوئے تھے قاتلوں کی گرفتاری میں پولیس کی عدم دلچسپی کے خلاف مقتول کے سینکڑوں رشتہ داروں نے قبائلی رہنما میر شاہ جہان گرگناڑی کے سربراہی میں لنک جمالدینی روڈ کے قریب کوئٹہ تفتان شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا اور واقعے کے خلاف میت کو لیکر احتجاج کر رہے ہیںمظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں یہاں انصاف فراہم نہیں کی گئی تو میت سمیت سی ایم ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں