سیکرٹری تعلیم طیب لہڑی اور سیکرٹری خزانہ نورالحق کا ہائیر سیکنڈری سکول کادورہ

منگل 9 اپریل 2019 00:23

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء) سیکرٹری تعلیم طیب لہڑی، سیکرٹری خزانہ نورالحق بلوچ نے ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق بلوچ، سابق سیکرٹری تعلیم منیر احمد بادینی زند اکیڈمی کے یار جان بادینی کے ہمراہ ہائیر سیکنڈری سکول کلی میر شریف خان بادینی کا دورہ کیا،اس موقع پر پرنسپل میر شریف خان بادینی نے وفد کو سکول آمد پر خوش آمدید کہا اور سکول کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا،انہوں نے اعلی حکام کو سکول کے مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا،سیکرٹری تعلیم طیب لہڑی اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے سکول کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، سیکرٹری تعلیم نے سکول کے لئے آبنوشی ٹیوب ویل ،گرلز اینڈ بوائز سیکشن کو الگ کرنے ،سکول کے لئے سڑک تعمیر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ،وفد نے سابق سیکرٹری تعلیم منیر احمد بادینی کے جانب سے سکول کے لئے اپنی زرعی زمین وقف کرنے کے عمل کو انکی علم دوستی کا مظہر قرار دیتے ہوئے انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ،وفد نے سکول پرنسپل کے جانب سے سکول کا ماحول برقرار رکھنے کی بھی تعریف کی اور کہاکہ ہائیر سیکنڈری سکول کلی شریف خان بادینی ایک مثالی تعلیمی ادارہ ہے ،دوسرے تعلیمی ادارے بھی سکولوں میں معیار تعلیم اور سکولوں میں تعلیمی ماحول کو برقرار رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں