اسٹنٹ کمشنر جہانزیب شیخ کے زیر صدارت ہوٹل مالکان کا اجلاس منعقد ہوا

بدھ 8 جون 2022 22:45

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2022ء) اسٹنٹ کمشنر جہانزیب شیخ کے زیر صدارت ہوٹل مالکان کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں اسٹنٹ کمشنر نے ہوٹل مالکان کو سختی سے تاکید کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عوام کو چائے کی فراہمی عمل میں لائی جائے ،سرکاری نرخنامہ کی خلاف وزی اور صفائی نہ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہوٹل والوں کو تاکید کی کہ وہ ڈس پوزایبل کپ کے استعمال کے رحجان کو فروغ دیں ۔انہوں نے کہا کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے ۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں