نوشکی میں گھر پر ہینڈ گرنیڈ حملہ 2خواتین زخمی گھر کو جزوی نقصان

جمعہ 23 فروری 2024 20:35

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) نوشکی میں گھر پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ دو خواتین زخمی گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا پولیس زرائع کے مطابق جمعہ ک روز صبح ساڈھے نو بجے نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے کلی غریب آباد میں پولیس اہلکار ناصر کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود دو خواتین زخمی ہو گئیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے دھماکے سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی اسد اللہ مینگل پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے ہینڈ گرنیڈ سے مقامی شخص کے گھر حملہ پہلا واقعہ ہے تاہم اس کے وجوہات معلوم نہیں ہو سکی اور نہ اس حملے کی زمہ داری کسی نے قبول کی ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں