وزیراعظم عمران خان نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

50 لاکھ گھر پرائیویٹ سیکٹر بنائے گا، حکومت صرف مدد کرے گی۔ وزیراعظم کا تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 مئی 2019 15:33

وزیراعظم عمران خان نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2019ء) : وزیراعظم عمران خان نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 50 لاکھ گھر پرائیویٹ سیکٹر بنائے گا حکومت صرف مدد کرے گی۔

گذشتہ حکومتوں نے صرف آسان کام کیے ہم مشکل کام کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ محمود الرشید کہتے ہیں کہ 50 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ بہت مشکل ہے۔ اگر یہ منصوبہ آسان ہوتا تو ماضی کی حکومتیں اس پر عمل کر چکی ہوتیں۔ جس معاشرے میں احساس نہ ہو وہ معاشرہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ریاست کمزور افراد کی ذمہ داری لیتی ہے تو اللہ ان کی مدد کرتا ہے۔

ہاؤسنگ منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ہمارا نظام مغربی معاشرے نے اپنایا ہوا ہے جہاں جانوروں کا بھی خیال رکھا جاتا تھا۔ مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی اور اس ریاست نے کمزور طبقے کو اوپر اٹھایا جس کے بعد مدینہ کی ریاست ایک مضبوط ریاست بنی۔ انہوں نے کہا کہ نیا ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبے سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا یہاں 40 صنعتیں صرف تعمیر کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں اور جب گھروں کی تعمیر شروع ہو گی تو مزید 40 صنعتیں کھلیں گی جسے لوگوں کو روزگار ملے گا۔

عمران خان نے کہا کہ کمزور طبقہ گھر نہیں بنا سکتا اس کی ذمہ داری ریاست لیتی ہے۔ کچی آبادیوں میں پہلے سے بنے ہوئے گھروں کے اوپر بھی گھر بنائیں گے جبکہ کچی آبادیوں میں رہنے والوں کے لیے فلیٹس بنائے جائیں گے اور کچی آبادیوں کے لیے چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے لوگوں کو قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے۔

ہاؤسنگ منصوبے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ اسکیم پنجاب کے ساتھ پورے ملک میں شروع کررہے ہیں، پہلے ہم نے قانون بنانے تھے، یہ 50 لاکھ گھر نجی سیکٹر بنائے گا اس میں حکومت کا کام صرف مدد کرنا ہے، اس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کی غریب عوام کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔ جس میں کئی غیر ملکی کمپنیوں اور کاروباری حضرات نے پاکستان تحریک انصاف کو مالی اور تعمیری معاملے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں