رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے، مساجد کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، ڈی سی اوکاڑہ

جمعرات 25 اپریل 2019 23:38

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ رمضان کی آمد آمد ہے اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کی سعادتیں دیکھنے اور ان سے استفادہ کی ساعتیں عطا فرمائیں رمضان المبارک کے دوران ضلع میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے ،مساجد کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،اس کے ساتھ ساتھ بھائی چارے ،محبت ،الفت ،یگانگت اور رواداری کے جذبوں کو مزید پروان چڑھانے کے لئے بھی علماء و مشائخ سمیت ہر شخص کو ذاتی حیثیت میں کردار ادا کرنا ہے اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ضلع اوکاڑہ امن و آشتی کا گہوارہ ہے اور تمام مکاتب فکر کے علماء نے امن و امان کی فضا کو پروان چڑھانے کے لئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور ممبر ان امن کمیٹی نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد اقبال چشتی ،مولانا عبد المنان عثمانی ،سید کوثر رضوی ،مفتی محمد امین ،مولانا عبد السمیع ،شیخ ریاض انور ،جنر ل سیکٹری انجمن تاجران ،عتیق گوہر ،چوہدری محمد اشرف صدر سبز منڈی انجمن آڑھتیاں کیتھڑ رل چرچ کے نمائندے جان جاوید نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اس کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہم سب ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کریں گے،رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں جہاں امن وا مان اور لوگوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے وہیں پر عام صارفین کی سہولت اور خصوصاًً مادر وطن کے لئے جان قربان کرنے والے مسلح افواج پولیس اوردیگر محکموں کے شہدا کے خاندانوں کو بھی یاد رکھا جائے گا ۔

رمضان المبارک کے مقدس ایام میں شہدا کے خاندانوں کی فلاح و بہتری کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔بعد ازاں پاکستان کی ترقی و خوشحالی امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں