حجرہ شاہ مقیم میں خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

ہفتہ 30 اکتوبر 2021 23:46

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2021ء) حجرہ شاہ مقیم میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔

(جاری ہے)

مقدمے کے مطابق ملزم نے خاتون کی ویڈیو اور تصاویر بنائیں اور اسے بلیک میل کرتا رہا۔خاتون کی طرف سے مزاحمت پر ملزم نے اسے اور اٴْس کے بچے کو قتل کرنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے خاتون کا مقدمہ درج کرنے کے بعد فرار ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں